اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ مطالعات کے مدیر نے اسلامی اور قومی مناسبتوں پر مشتمل پانچ زبانوں میں مخصوص ویب سائٹ کی تکمیل کے آخری مراحل سے باخبر کرتے ہوئے کہا: اگر چہ یہ ویب سائٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے لیکن ابھی بھی قابل استفادہ ہے اور اہل مطالعہ اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔
مھدی مظاہری نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: اسلامی مناسبتوں کی یہ ویب سائٹ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی ایک اہم سائٹ ہے کہ جس میں اسلامی اور قومی مناسبتوں کے اعتبار سے تخصصی کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی مناسبتیں پہلے اسمبلی کی جامع ویب سائٹ ’’اہل البیت(ع) پورٹل‘‘ میں دوسری سائٹوں کے ضمن میں موجود تھیں لیکن ضرورت کے پیش نظر ایک مستقل ویب سائٹ اس عنوان سے تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے اس ویب سائٹ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مبلغین اسلام کی فکری ضرورت پورا کرنا اس ویب سائٹ کے تیار کرنے کا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں شیعہ مبلغ پوری دنیا میں اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات کی نشرو اشاعت کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی فکری ضرورت کو پورا کرنا ہمارا فریضہ ہے۔ ہم اس ویب سائٹ کے ذریعے ہر مہینے میں موجود تمام اسلامی مناسبتوں سے متعلق درست مطالب دنیا کی پانچ زبانوں میں تیار کر کے ان کے تک پہنچائیں گے۔
اہل البیت(ع) پورٹل کے سربراہ نے مزید کہا: اسلامی و قومی مناسبتوں پر مشتمل یہ ویب سائٹ فی الحال پانچ زبانوں؛ فارسی، عربی، انگلش، ترکی اور اردو میں کام کر رہی ہے۔ اور تاہم اس میں ۴۴۰۰ مطالب اپلوڈ کر دئے گئے ہیں۔
اس ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے کے لیے اس ایڈرس پر رجوع کریں: http://abp-photo.com/Default.aspx?pid=1001&siteID=37&ln=fa
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲